جھنک جھنکار
قسم کلام: اسم صوت
معنی
١ - جھن جنھن، گھنگرو وغیرہ کی آواز۔ پھولاویں پھول لاویں سو یوا نوٹ ہور بچھوے میں سو گھنگرو پا یلاں پنجن جھنک جھنکار چھوڑی ہوں ( ١٦٩٧ء، دیوان ہاشمی، ١٤٩ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'جھنک' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ہی اسم 'جھنکار' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔